July 03, 2019

اپنے نام کا اسم اعظم معلوم کیجئے


اپنے نام کا اسم اعظم معلوم کیجئے.
(اس مضمون میں نام کے اعداد نکالنے کا طریقہ مفصل اور مثالوں کے ساتھ بتادیا گیا ہے۔ اگر آپ سمجھ کر خود اپنا اسم اعظم نکال سکتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے ورنہ کسی علم جفر کے ماہر یا عالم کی مدد حاصل کیجئے۔ عامل و جفار حضرات پہلی بات تو یہ کہ اس علم کو عام نہیں کرتے اور اسی نام کےعدد اور اسم اعظم بتانے کی بھاری فیس وصول کرتے ہیں۔
سیکھنے کی کوشش کیجئے۔ معمولہ شد بد رکھنے والا فرد بھی اس مضمون کو پڑھ کر اپنے نام کا اسم اعظم حاصل کرسکتا ہے۔ شکریہ)
ڈاکٹر غلام جیلانی برق اپنی کتاب "من کی دنیا”میں اپنی زندگی کا ایک واقعہ یوں بیان کیا ہے کہ میں 40 سال تک ایک ناکام زندگی گزارتے گزاتے سخت پریشان تها کہ ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی،انهوں پوچها کہ تم کب پیدا ہوئے تهے ؟جب انهیں معلوم ہوا کہ مییں ہفتے کے روز پیدا ہوا تها تو بولے کہ تم پر وقت کی سختی ہے،پهر مشورہ دیا کہ اپنے نام کے اعداد معلوم کرو اور اللہ کے ایسے نام منتخب کرو جن کے اعداد تمهارے نام کے اعداد کے برابر ہوں،میں نے اس مشورے پر عمل کیا اور پهر میرے حالات بدلنے لگے اللہ نے بہت نوازا.
واضح رہے کہ وہ بعد میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہ کر ریٹائر ہوئے تهے. اب یہ نام کے اعداد کے مطابق اللہ تعالی کے اسما کیسے حاصل کئے جائیں؟ ‎ کسی نام کا اسم اعظم کیسے بنتا ہے؟
‎ اللہ کریم نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ مجھے میرے پسندیدہ ناموں سے پکارو میں تمہاری پکار سنتا ہوں۔ اگر کوئی اسمائے الٰہی کو اپنے نام کے اعداد کے موافق کر کے پڑھے تو اس کا ایک خاص اثر پڑھنے والے کی ذات پر پڑتا ہے اور ایسا ناممکن ہے کہ اس کا اثر خالی جائے یہی تو اسلام کی حقانیت ہے کہ یہ مذہب زندہ و جاوید اور جاری و ساری ہے۔ اس کی کوئی بھی چیز عقائد ، اعمال ، معاملات تاثیر سے خالی نہیں ہیں۔ جس کے دل اور روح کو یہ تاثیر چھو جائے وہی جانتا ہے کہ اس پر کیا گزری
‎ الٰہی غم عشق کیا بلا ہے ہر شخص کا تجربہ نیا ہے
‎کائنات میں دو ہی قوتیں سرگرم عمل ہیں ایک رد کی قوت یعنی Reject) اور دوسری قبول کی طاقت یعنی ( accept)۔ کائنات میں بہت ساری اشیاء ، عناصر، طبیعتیں اور معاملات وغیرہ ایکدوسرے کی ضد ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کو (reject) کرتے ہیں۔ ایسی متضاد قوتوں کا ملاپ بسا اوقات خطرناک نتائج پیدا کرتا ہے۔ آپ کو بہت سے لوگ ایسے ملیں گے جو یہ شکوہ کرتے نظر آئیں گے کہ میں نے فلاں وظیفہ پڑھا لیکن مجھے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بعض لوگ تو وظائف پڑھنے پر الٹا نقصان کی شکایت کرتے ملیںگے۔ اصل میں یہ حضرات کوئی ایسا وظیفہ منتخب کر بیٹھتے ہیں جو ان کی کیمسٹری کی ضد ہوتا ہے۔ اس طرح دو متضاد قوتوں کا تصادم ہو جاتا ہے جس میں بے چارے وظیفہ پڑھنے والے لا علمی کی وجہ سے پس جاتے ہیں۔ کائناتی نظام میں توازن کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ ایٹم سے لیکر نظام شمسی تک اور نظام شمسی سے لیکر کہکشاﺅں تک ساری کائنات اللہ کے قائم کردہ توازن پر کھڑی ہے اور توازن کا نام ہی زندگی ہے۔ اپنے ذاتی نام کا اسم اعظم چونکہ ایک متوازن وظیفہ ہے اس لیے یہ پڑھنے والے کے تمام معاملات کو متوازن کرکے اسے ایک کامیاب اور مطمئن انسان بنا دیتا ہے۔
‎ جس نام کا اسم اعظم نکالنا مقصود ہو اس کے اعداد بحساب ابجد نکالیں۔ اعداد نکالنے کا مفصل طریقہ آگے درج ہے۔ علماءنے ہر حرف کی ایک عددی قیمت مقرر کر رکھی ہے جو صدیوں سے رائج اور ہر میزان پر پوری اترتی ہے۔ نام میں جتنے حروف تہجی ہوں ان سب کے اعداد کو آپس میں جمع کرلیں جو بھی مجموعہ بر آمد ہو اللہ کے جمالی ناموں میں سے دیکھیں کہ کسی اسمائے الٰہی کے اعداد کا مجموعہ اتنا بنتا ہے جتنا نام کے اعداد کا مجموعہ نکلا ہے۔ اگر ایک اسم الٰہی مل جائے تو کیا کہنے یہی اس نام کے حامل کیلئے اسم اعظم ہے۔ اگر نہیں تو اللہ کے جمالی ناموں میں سے دو ایسے نام ڈھونڈیں جن کے اعداد کا مجموعہ نام کے اعداد کے مطابق ہو۔ ان دو اسمائے الٰہی کو ملا کر پڑھنا اس شخص کیلئے اسم اعظم بن جائے گا۔
‎ اس کا آسان سا کلیہ یہ ہے کہ نام کے اعداد کو سامنے رکھیں اور اللہ کے جمالی ناموں میں سے کوئی ایسا نام لیں جس کے اعداد نام کے اعداد سے کم ہوں پھر ان کم اعداد کو نام کے اعداد میں سے کم کر دیں جو اعداد باقی بچیں پھر اس کے مطابق اللہ کا جمالی نام ڈھونڈیں اگر نہ ملے تو باقی بچنے والے اعداد میں سے پھر کم اعداد نفی کردیں اور تیری مرتبہ باقی بچنے والی میزان کے مطابق اللہ کا نام تلاش کریں اس طرح متعدد مرتبہ جوڑنے توڑنے سے امید ہے کہ آپ نام کے اعداد کی میزان اللہ کے ناموں سے کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے بس یہی اسماءاس شخص کیلئے اسم اعظم ہو نگے۔ یہ جتنے بھی اسمائے الٰہی ہوں ان کو ترتیب دیں لیں ان سب کو ملا کر پڑھنا ایک مرتبہ شمار ہوگا۔ اب نام کے اعداد میں اسمائے الٰہی کے اعداد ملا دیں یعنی نام کے اعدا کو دوگنا کردیں یہ وظیفے کی پڑھائی کی تعداد نکل آئے گی۔ ‎مثال۔۔ محمد ارشد کے نام کا اسم اعظم ‎م ح م د ا ر ش د 597=4+300+200+1+4+40+8+40
‎اس طرح ہمارے پاس محمد ارشد کے اعداد آ گئے جو کہ597 ہیں اب ہم اللہ کے جمالی ناموں میں سے دیکھیں گے کہ کس اسم پاک کے اعداد597بنتے ہیں چونکہ ایسا کوئی اسم اعظم نہیں جس کے اعداد597بنتے ہوں اس لیے ہم اسمائے جمالی میں سے ایسا نام منتخب کرینںگے جس کے عدد597سے کم بنتے ہوں اسے محمد ارشد کے اعداد سے منفی کردیں گے مثلاً فتاح کے اعداد489بنتے ہیں ان اعداد کو محمد ارشد کے اعداد597سے منفی کیا تو باقی 108بچ گئے یہ اعداد اللہ کے نام پاک حق کے بنتے ہیں۔ 108اور489کو آپس میں جمع کردیں تو محمد ارشد کے نام کے اعداد597کی میزان پوری ہو جاتی ہے اب ہمیں محمد ارشد کے نام کا اسم اعظم معلوم ہوگیا جو کہ یا حق یا فتاح ہے۔ چونکہ محمد ارشد کے نام کا پہلا حرف میم آتشی ہے اور فتاح کا پہلا حرف ف بھی آتشی ہے لہٰذا فتاح کو پہلے کریں گے اور حق کو بعد میں یوں یہ اسم اعظم اس طرح پڑھا جائے گا یا فتاح یا حق۔ ‎دوسری مثال۔۔ بابر شاہین ۔۔۔ ب ا ب ر ش ا ہ ی ن 571=50+10+5+1+300+200+2+1+2
‎اب چونکہ571اللہ کے کسی جمالی نام کے عدد نہیں بنتے اس لیے اس سے کم اعداد اس میں سے نفی کریں گے فتاح کے اعداد489کو571میں سے نفی کیا تو باقی بچے82چونکہیہ بھی کسی اللہ کے نام کے اعداد نہیں بنتے اس لیے اس میں سے 68نفی کیے جو اللہ کے نام حکم کے اعداد ہیں باقی بچے 14یہ وہاب کے عدد ہیں اس طرح بابر شاہین کے نام کا اسم اعظم بن گیا یا وہاب یا فتاح یا حکم ۔ان تینوں اسمائے پاک کے اعداد کو اگر جمع کیا جائے تو بابر شاہین کے نام کے اعداد571کا مجموعہ بر آمد ہوتا ہے
‎ اسم اعظم سے متعلق ایک اور اصول
‎جس نام کا اسم اعظم نکالنا ہو اسے دیکھیں کہ اس کا پہلا حرف کون سے عنصر سے متعلق ہے پھراللہ کے ناموں کو اس طرح ترتیب دیں کہ پہلے وہ اسم پاک آئے جس کا پہلا حرف نام کے پہلے حرف کے مطابق ہو یا موافق ہو مخالف نہ ہو ذیل میں حروف اور ان کے عناصر کی جدول اور عناصر کی دوستی دشمنی کا حال تحریر کیا جاتا ہے۔
‎آتشی حروف ا ہ ط م ف ش ذ ۔۔۔ بادی حروف ب و ی ن ص ت ض ۔۔۔ ‎آبی حروف ج ز ک س ق ث ظ ۔۔۔ ‎خاکی حروف د ح ل ع ر خ غ ۔۔۔ ‎ عناصر کی دوستی اور دشمنی ۔۔۔عنصر دوست موافق دشمن۔۔۔ ‎ آتش ہوا خاک پانی۔۔۔ ہوا آتش پانی خاک ۔۔۔ پانی خاک ہوا آتش ۔۔۔ خاک پانی آتش ہوا
‎اس قاعدے کو مندرجہ ذیل مثال سے سمجھیں طارق عزیز کے نام کا اسم اعظم
‎ ط ا ر ق ع ز ی ز 404=7+10+7+70+100+200+1+9 چونکہ 404کسی اللہ کے نام کے عدد نہیں بنتے اس لیے ان اعداد میں سے اللہ کے نام کریم کے عدد نفی کیے جو کہ270ہیں باقی بچے 134یہ اللہ کے پاک نام صمد کے عدد ہیں لہٰذا اسم اعظم بنا یا کریم یا صمد چونکہ کریم کا پہلا حرف آبی ہے اور طارق کا پہلا حرف ط آتشی ہے پانی اور آگ کی مخالفت ضرب المثل ہے چونکہ صمد کا پہلا حرف بادی ہے اور ہوا اور آگ کی آپس میں دوستی ہے آگ ہوا سے گلے ملتے ہی یوں بھڑک اٹھتی ہے جیسے بچھڑے ہوئے ساتھی ملتے ہوں اس لیے یا صمد کو پہلے کریں گے اور یا کریم کو بعد میں اس طرح طارق عزیز کے نام کا اسم اعظم متوازن ہو کر یوں ہو جائے گا یا صمد یا کریم۔
‎ حروف تہجی کے اعداد بلحاظ ابجد ۔۔۔ ا ب ج د ہ و ز ح 1 2 3 4 5 6 7 8
‎ ط ی ک ل م ن س ‎ 9 10 20 30 40 50 60 ع ف ص ق ر ش ت 70 80 90 100 200 300 400 ‎ ث خ ذ ض ظ غ 500 600 700 800 900 1000 نوٹ: کسی بھی ورد یا وظیفے کو موثر ہونے کی پہلی شرط پانچ وقت نماز کی پابندی تلاوت قران اور حتی الامکان گناہوں سے اجتناب و رزق حلال ہے۔ ۔۔۔ ‎کتاب”نام کا اسم اعظم“ ‎مصنف۔طارق عزیز واقف
‎اسمائے جمالی معہ خواص ۔۔۔ ‎اسماءالحسنٰی اعداد معانی خواص ۔۔۔ ‎یا رحمٰن 66 بلا مزد رحمت کرنے والا رحمت ، تسخیر فتوحات ۔۔۔ یا رزاق 308 رزق دینے والا برائے توسیع رزق ۔۔۔ یا لطیف 129 پاکیزہ اور مہربان برائے دفع شدت و سختی ۔۔۔ یا حکیم 78 صاحب حکمت برائے تنگی معیشت ادائے قرض و غربت ۔۔۔ یا معطی 129 عطا کرنے والا برائے حصول مراد ۔۔۔ یا ماجد 48 بزرگی عطا کرنے والا برائے نور باطن ۔۔۔۔ ‎یا نور 256 روشن کرنے والا برائے نور قلب ۔۔۔۔ یا احد 13 خدائی میں تنہا برائے ظہور ملائکہ۔۔۔ یا رحیم 258 رحمت سے اجر دینے والا برائے فلاح دارین ۔۔۔ یا فتاح 489 ہر کار بستہ کھولنے والا برائے انشراح قلب و فتوح کارہا ‎یا غفور 1286 بخشنے والا برائے عفو گناہاںو دفع وسواس
‎ یا حلیم 88 بردبار برائے دفع غضب و جور وتسخیر خلق یا نافع 201 نفع پہنچانے والا برائے حصول منفعت یا صمد 134 پاک بے نیاز برائے وسعت رزق یا ہادی 20 راہ دکھانے والا برائے حصول حکمت

یا نعیم 170 نعمت دینے والا برائے حصول دولت ۔ یا سلام 131 سلامت رکھنے والا برائے شفائے مریض و سلامتی۔ یا باری 213 پیدا کرنے والا برا ئے سکون در قبر و طلب حقیقت
‎یا شکور 526 نیکوں کا شکر قبول کرنے والا برائے شفائے امراض ۔ ‎ یا ودود 20 نیکوں کا دوست برائے الفت و محبت ۔‎ یا رشید 514 رہنما یا عالم برائے فتوح امور کلیةً ۔ یا بر 202 نیکو کار برائے نجات آفات و حصول مراد ہر قسم ۔ یا باقی 113 ہمیشہ رہنے والا برائے بقائے ملکِ و محبوبیت۔یا ضار 1001 زیاں کرنے والا برائے دفع ضرر دشمن۔یا مہیمن 145 جمیع نہاں و آشکار کا شاہد برائے اطلاع و اسرار حقائق۔ ‎ یا باسط ` 72 رزق کھولنے والا برائے وسعت رزق ۔ ‎یا کریم 270 کرم کرنے والا برائے بزرگی و وسعت رزق ۔ ‎ یا ولی 46 نیکوں کا دوست برائے فتوح غیبی ۔ یا حی 18 ہمیشہ زندہ رہنے والا برائے حصول شفا و تحفظ مرگ مفاجات
‎ یا عفو 156 گناہ معاف کرنے والا برائے عفو گناہاں ۔ یا واحد ` 14 یکتا وتنہا برائے مہمات و شفائے بیمار ۔ یا وہاب 14 بے غرض بخشنے والا برائے توسیع رزق و حصول مقاصد ۔ ‎یا معز 117 عزت دینے والا برائے عزت و ہیبت ۔ ‎یا واسع 137 وسعت دینے والا برائے وسعت رزق و فتوح کارہا ۔ ‎یا غنی 1060بے پرواہ برائے حصول تمنا ۔ ‎ یا قیوم 156 ہمیشہ قائم برائے قبولیت دعا و حصول راحت ۔ ‎ یارﺅف 286 درگزر کرنے والا برائے لطف و مہربانی ۔ ‎یا وکیل 66 کام کرنے والا نگہبان مقاصد بزرگ و کفایت دشمناں ۔ ‎یا مومن 136 بے خوف کرنے والا برائے تحفط اشرار جن و انس ۔ ‎یا غفار 1281 بخشنے والا برائے عفو گناہاںو مغفرت ۔ یا حفیظ 998 نگہبان برائے تحفظ آسیب جن و دشمناں ۔ ‎یا کفیل 140 ۔ ‎یا محی 58 زندہ کرنے والا برائے توہم از سلطان و دفع ہموم ۔ ‎ یا تواب 409 توبہ قبول کرنےوالا برائے عفو گناہاں و تحفظ بلاہا ۔ یا صبور 298 عذاب نازل کرنے میں 
برد بار برائے حصول صبر.
بشکریہ: ‎کتاب ”نام کا اسم اعظم“ ‎مصنف۔۔طارق عزیز
نوٹ:- اگر کسی کو پھر بھی مشکل پیش آرہی ہے اپنے نام کا عدد نکالتے ہوئے کسی دقت یا رہنمائی کی ضروت ہو تو اپنا مکمل نام میسج کردیں پوری کوشش ہوگی کے اللہ کی رضا کے لئے جلد از جلد آپ کی رہنمائی کی جاسکے .
جزاک اللہ

7 comments:

  1. حناساجد
    پلیز اس نام کااسم اعظم ترتیب کے ساتھ بتا دیجیے۔ شکریہ

    ReplyDelete
  2. السلام وعلیکم۔میرا نام محمد اکبر ہے۔پلیزاس کا اسم اعظم بتا دیں۔مہربانی ہوگی۔شکريہ

    ReplyDelete
  3. سید سجاد حسین اس نام کا اسمِ اعظم بتا دیں

    ReplyDelete
  4. السلام علیکم
    حضور میرا نام محمد اصغر ہے
    اسم اعظم بتا دیں
    اور ورد کس طرح کرنا ہے

    ReplyDelete

Total Pageviews