عائشہ ممتازکوحمزہ شہبازکی ملک فیکٹری پرچھاپہ مارنامہنگاپڑگیا،اہم حکم جاری کردیاگیا
لاہو(نیوزڈیسک)عائشہ
ممتازکوحمزہ شہبازکی ملک فیکٹری پرچھاپہ مارنامہنگاپڑگیا،اہم حکم جاری
کردیاگیا.ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کو پنجاب حکومت نے خصوصی
اختیارات دے کر طعام خانوں کی صفائی کی نگرانی پر مامور کررکھا تھا لیکن
پنجاب کی دبنگ خاتون جب صفائی کے ا نتظامات چیک کرتے کرتے پنجاب کے
حکمرانوں کی مِلک فیکٹری تک پہنچی تو وہی ہوا جو اس ملک کے سیاستدانوں کا
وطیرہ رہا ہے ۔صحافی اسد کھرل کے مطابق چندروز قبل عائشہ ممتاز اپنی ٹیم کے
ہمراہ حمزہ شہباز شریف کی انہار دودھ فیکٹری کی انسپکشن کرنے پہنچ گئیں تو
سکیورٹی گارڈز نے اندر جانے سے روک دیا ۔حمزہ شہباز کو ا طلاع ملی تو اس نے
عائشہ ممتاز کو کال کرکے واپس جانے کو کہا ۔عائشہ ممتاز نے جواب میں کہاکہ
وہ یہ چھاپے خادم اعلیٰ کے حکم پر ہی مار رہی ہے ۔حمزہ شہباز نے اسے ایک منٹ انتظار کرنے کو کہا اور ٹھیک ایک منٹ کے اندر اندر عائشہ کو شہباز شریف
کی کال آئی اور انہوں نے عائشہ کو واپس اپنے دفتر جانے کو کہہ دیا ۔یہ سن
کر عائشہ ممتاز نے اپنی ڈیوٹی جاری رکھنے سے انکار کردیا ۔اب عائشہ ممتاز
کواو ایس ڈی بنا کر اسلام آباد بھیج دیاگیاہے ۔ یوں گڈ گورننس اور جمہوریت
کے کھلے دعوے منوں مٹی تلے دفن ہوگئے
No comments:
Post a Comment