ہم نو بھائی ہیں، برادرم ہدایت اللہ سدوخانی ان میں سے میرے بلا فصل
یعنی میرے بعد والے ہیں۔ میں نے 1990ء میں لکھنے کا آغاز کیا تو ایک ماہ
بعد یہ بھی قلم لے کر میدان میں اتر آئے، دو تین ماہ لکھا پھر توبہ تائب ہو
کر میرے پہلے باقاعدہ "فین" کی حیثیت ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 25 سال بعد
اب فیس بک پر لکھنے لگے ہیں۔ آج انہوں نے اہل مدرسہ کو مخاطب کر کے ایک
دلچسپ "ہدایت نامہ" جاری کیا ہے۔ پڑھتے ہوئے یہ بات ذہن میں رہے کہ خود بھی
ایک مدرسے کے مہتمم ہیں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
اے اہل مدارس لہسن نہ کهائیں ،
یہ آپ کے مخالف آپ کا کیا بگاڑ لینگے ؟
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جو لوگ مدرسوں مسجدوں کے خلاف بولنے کی جرات کرتے ہیں وہ بس یہی کرسکتے ہیں ، اس سے آگے کچھ نہیں بس ،
آپ صرف ان امور کی پڑتال کرلیں .
1 .کیا آپ نے مدرسہ سرکاری یا غیر سرکاری زمین پر ناحق بنایا هے ؟ اگر ہاں
تو اس شخص یا ادارے سے معاملات کاغذ پر کلیئر کر لیں ، چاہے جرمانہ بهرنا
ہو یا قیمت ادا کرنی ہو ، ورنہ آپ کا مدرسہ گرایا گیا تو ذمہ دار آپ خود
ہونگے۔
2 .کیا آپ وفاق المدارس کا نصاب پڑها رهے ہیں ؟ اگر نہیں تو
کیا جو بهی پڑها رهے ہیں وہ گورنمنٹ کی اجازت سے ہے ؟ نہیں تو کروالیں بہت
آسان هے بصورت دیگر نقصان کے آپ ہی ذمہ دار ہیں ۔
3 .کیا آپ کے
مدرسے میں کسی بهی طرح کی لسانی یا مذهبی عسکری تنظیموں کا عمل دخل یا آنا
جانا هے ؟ یا کوئی عسکری تربیت ہوتی هے ؟ اگر ایسا هے تو بند کردیں اور
برات کا اعلان کردیں ، اگر اس اعلان کو آپ بزدلی اور حق سے بهاگنا تصور
کرتے ہیں تو پهر آپ گیٹ سے مدرسہ کا نام ہٹا کر اس تنظیم کا نام لکھ دیں
تاکہ حق کهل کر سامنے آجائے ، تاکہ اہل ریاست اور اہل علم کو آپ سے متعلق
اپنی رائے قائم کرنے میں آسانی ہو اور کوئی غلطی بهی نہ ہو ۔
4 .سالانہ آمد و خرچ کا مجاز کمپنی سے آڈٹ کرواکر جمع کرائیں۔
5. وقتا'' فوقتا'' جب حکومت کی طرف سے مدارس کی جانچ پڑتال کے احکامات
سنائی دیں تو 2 قدم آگے بڑھ کر ویلکم کریں ۔ آپ کو کس بات کا خوف ؟ ؟ ؟
بدبو تو اس کے منہ سے آئیگی جو لہسن کهاتا ہوگا ۔
No comments:
Post a Comment