March 10, 2020

AURAT Ki MARZI, عورت کی مرضی اور اسلام



عورت  کی مرضی💚

میں نے تو عورت کی مرضی کو اس دن تسلم کیا ہوا تھا جب میری بیوی کہنے لگی... آج ہم دنیا کی بلند ترین بلڈنگ " برج خلیفہ" دیکھنے جا رہے ہیں ... میں نے کہا جی ضرور.... انہوں نے اپنی مرضی سے کالے رنگ کا عبایا پہن کر مکمل حجاب کیا ہوا تھا وہاں پہنچ کر تقریباً زیادہ تر عورتیں نیم برہنہ لباس میں ملبوس تصویریں بنا رہیں تھیں اور ہم دونوں تب سب لوگوں کی توجہ کا محور بن گئے جب ان کی مرضی سے ہم نے بھی سیلفیاں بنانا شروع کیے... اتنے میں ایک آسٹریلین خاتون میرے پاس آکہ کہنے لگی....
Wow ، what a nice couple, can I take a picture with your wife?
کیا میں آپ کی بیوی کے ساتھ ایک تصویر بنا سکتی ہوں؟

میں نے  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا...
Why not, but it's up to her
ہاں اگر ان کی مرضی ہو.... وہ حیران رہ گئی اور کہنے لگی
A bearded pakistani man says like this?
ایک داڑھی والا مسلمان پاکستانی مرد یہ کہتا ہے 🤔
میں نے کہا جی.... میں یہاں ان کی مرضی سے آیا ہوں، لباس اور حجاب بھی  انہوں نے اپنی مرضی سے کیا ہوا ہے اور آپ کے ساتھ تصویر بھی یہ اپنی مرضی سے بنوائے گی.... انہیں عجیب لگا اور کہنے لگی...
It's mean you have given her the full freedom,
اس کا مطلب ہے اپ انہیں مکمل آزادی دے چکے ہو ،
میں نے ہنستے ہوئے کہا...
Of course, I have given her complete freedom within the realm of Islam and morality,
جی بالکل ، میں اسلام و أخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے انہیں مکمل آزادی دے چکا ہوں،
پھر پوچھنے لگی...
Does your religion allow women to come here?
کیا آپ کا مذہب عورتوں کو یہاں آنے کی اجازت دیتا ہے؟
میں نے کہا...
Yes why not? Islam has never banned the tourism,
کیوں نہیں ، اسلام نے کبھی سیر و سیاحت پر پابندی نہیں لگائی ہے،
وہ بہت متاثر ہوئی اور کہنے لگی
 can we sit here for a  few minutes?
کیا ہم چند منٹوں کے لیے یہاں بیٹھ سکتے ہیں؟
میں نے کہا جی ضرور.. پلیز have a seat... پھر ہم نے عورتوں کے حقوق بارے بہت باتیں کیے... سب سے زیادہ جس بات نے انہیں متاثر کیا  وہ یہ تھی کہ میری بیوی نے کہا کہ دیکھیں.... دنیا میں سب سے زیادہ اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کے حقوق پورے کررہے ہیں تو وہ صرف ہمارے ہی مرد ہیں... جیسا کہ اب چند لمحے پہلے میں  اپنی مرضی سے ساتھ والے شاپنگ مال یعنی " دبئ مال" میں 17 ہزار درھم کی شاپنگ اپنے شوہر کی پیسوں سے کرکہ آئی ہوں.. میرا نان نفقہ، میری علاج معالجہ... میرے ذاتی اخراجات سمیت میرے عزیز و اقارب پر بھی بعض أوقات خرچہ میرا شوہر ہی کررہا ہے... نہ میں جاب کرتی ہوں... نہ میرا ذاتی کوئی بزنس ہے بلکہ میرے شوہر کا سب کچھ میرا ہی ہے.... اور ان سے پوچھنے لگی...
Do you have a system like us?
کیا آپ کا بھی ہماری طرح نظام ہے؟
وہ تھوڑی دیر خاموشی کے بعد بولنے لگی....
No, we are all earning our living and spending our own, we do not rely on anyone else,
نہیں ، ہم سب اپنا کما کر اپنا ہی خرچ کررہے ہیں اور کسی اور پر انحصار نہیں کرتے،
میری وائف کہنے لگی... پھر آپ ہی بتا دیں کہ ہمارے مرد عورتوں کو زیادہ حقوق دے رہے ہیں یا کہ آپ کے؟
وہ آسٹریلین خاتون کہنے لگی اگر آپ کے سارے مرد آپ کی شوہر کے طرح ہیں تو پھر بعض پاکستانی خواتین میڈیا پر کیوں یہ پروپیگنڈہ کررہی ہیں کہ ہمیں ہمارے حقوق نہیں مل رہی ہیں؟
وہ کہنے لگی.. بدقسمتی سے ہمارے میڈیا پر ایسے سیکولر لوگ قابض ہیں جو ہمیشہ حقائق کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ہم یہ نہیں کہتے... کہ سب مرد میرے شوہر کی طرح اچھے ہیں لیکن میں یہ بھی نہیں مانتی کہ پاکستان میں عورتوں کو ان کے حقوق  نہیں مل رہے ہیں!!!

💖

copied

No comments:

Post a Comment

Total Pageviews