May 18, 2023

Sitting Govt. Cruelty on Imran Khan & PTI

 
عمران خان کو جھکانے کےلیے ہر حربہ استعمال ہو چکا ہے ، اس کی آدھی پارٹی اغوا ہو چکی ہے ، اس کے راہنما روز پریس کانفرنس کر کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کر رہے ہیں ، پوری ریاستی مشینری اسکی پارٹی کو کچلنے میں لگی ہوئی ہے لیکن سلام ہے شوکت خانم کو جس نے وہ بہادر بیٹا جنا جو ڈٹ گیا ہے۔ نہ اسے گولیوں کا خوف ہے ، نہ ریاستی مشینری کے ظلم کا۔ وہ بس حق پہ ڈٹ گیا ہے۔ اسے مسلسل آفر ہو رہی ہے کہ ابھی وقت ہے پانچ سال کےلیے ملک چھوڑ دو ورنہ یہ ظلم بڑھتا جائے گا لیکن آج اس نے وہ جملہ کہہ کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا کہ اگر میں اکیلا بھی رہ گیا تو اس حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

پاکستانیو فخر کرو اپنے لیڈر پر کیونکہ گاڈ فاڈر ،سسلین مافیا ،زرداری مافیا, سرمایہ دار مافیہ، صحافتی طوائف ،دین فروش مولویوں ،خونی لبڑلوں، ملحدوں ، وطن فروشوں، سب کا نشانہ عمران خان بنا ہوا ہے اور وہ اکیلا سب کے خلاف ڈٹا ہوا ہے ، ظاہر ہے اس بندے میں کچھ تو ہے ،
اور تاریخ اٹھا کر دیکھیں جن مافیاز کے آباؤ اجداد ایک وقت میں انگریزی فوج کے زیر سایہ کمر بستہ ہو کر قائد اعظم محمد علی جناح کے خلاف ہوتے تھے ، وہی طبقے اور ان کی اولادیں ایسٹ انڈیا کمپنی کی باقیات کے ساتھ مل کر عمران خان کے خلاف کمر بستہ ہیں ،جیسے لفافہ ڈانشوڑ، قائد اعظم کو کافر اعظم قرار دینے والے دین فروش مولوی ، قائد اعظم پر مذہبی شدت پسندی کا الزام لگانے والے اور دو قومی نظریہ کا مذاق اڑھانے والے خونی لبڑل و ملحدین، آستین کے سانپ سیاستدان یہ سب قائد اعظم کے خلاف تھے ،
لیکن اُس مردِ مومن ،مردِ حق نے ہمت نہ ہاری اور لڑتا رہا ، حلانکہ ایسا وقت جب آپ کو اندرونی بیرونی ،چند مذہبی،اور مذہب بیزاروں، سب نے گھیر لیا ہو تو ظاہر ہے، انسان کو تھوڑا سا ڈر خوف تو ہوتا ہی ہے نا ،لیکن سلام ہے اس مرد حق پر وہ نہ ڈرا نہ جھکا،اور لڑتا رہا ،
کیوں لڑتا رہا ؟
کیونکہ اسے یقین تھا خدا کی ذات پر اور خدا کے بعد عوام کی طاقت پر، اور پھر چشم فلک نے وہ منظر بھی دیکھا جب پاکستان جس کا وجود میں آنا کمزور ایمان ،بے ایمان لوگ محض ایک خواب سمجھتے تھے وہ معرض وجود میں آگیا ،اور چھا گیا ۔۔
البتہ اس کے بعد ، بعد میں آنے والوں کی غلطیوں سے ہوا کچھ یوں کہ جو پاکستان مخالفت میں انگریزوں سے زمینیں و مراعات بٹورتے رہے ،وہ پاکستان بننے کے بعد بڑے جاگیردار سرمایہ دار ٹھہرے ، جو مسلمانوں کے خلاف تھے وہ عہدے بٹورنے لگے ، جو انگریز فوج سے مرعوب تھے اور جنگ عظیم میں ان کا ساتھ دے چکے تھے وہ نفسیاتی غلام بن کر انگریزی راج قائم رکھنے میں لگ گئے ، یہ سب طبقات مل کر پاکستان پر قابض ہوگئے ۔
اور جنہوں نے پاکستان بنوانے کے لیے اپنی جان مال سب کچھ قربان کی ،اپنا خون بہایا، ان کی اولادوں کا آج بھی خون بہہ رہا ہے ،ان کے مال پر آج بھی ڈاکے پڑھ رہے ہیں ،اور پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی اولادیں آج اس کے ٹھیکیدار بنے بیٹھے ہیں ،
خیر جو ایسٹ انڈیا کمپنی کے زیر سایہ یہ چند خاندان مافیا کی صورت میں اس ملک پر قابض ہیں ،جن میں سیاستدان جاگیر دار ،سرمایہ دار ،میڈیا کے کنگ میکرز ، اور ان کے اپنے پراپرٹی ڈیلرز ، ان سب کو اپنا انجام دکھ رہا ہے عمران خان کے ہاتھوں۔
اسلئے یہ عمران خان کے خلاف آخری حد تک جائیں گے، جہاں تک ہوسکا جائے گے ،جتنا گرنا پڑا گریں گے ،جتنی دولت لگانی پڑی لگائینگے، جس قدر طاقت کا وحشیانہ استعمال ہو سکا کریں گے کیونکہ بس ایک بار عمران خان کو مائنس کر کے مل کر راج چلانا ہے ، کیونکہ اس مافیا کے پاس تو بڑی بڑی طاقتیں ہیں ،غیر ملکی آقائیں ہیں ،لیکن ایک عمران خان ہے جس کے پاس بس خدا کی مدد اور قوم کی حمایت ہے اور وہ ان کے خلاف ڈٹ گیا ہے ،
لیکن چونکہ یہ مافیا اللّه کی مخلوق پر ظلم پے ظلم کرتی رہی ،اسلئے اللّه نے ان کی عقلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں ،یہ مافیا سمجھ نہیں پارہی کہ جس بندے کو عزت اللّه نے دی ہو ،جس بندے کا مقام اللّه نے قوم کے دل میں پیدا کی ہو ، جس بندے کےلیے خلق خدا کے دل موڑ دیے ہوں ، اُسے یہ اپنے جھوٹے پروپیگنڈے ،صحافتی طوائفوں ،دین فروش مولویوں ،اور خونی لبڑلوں کے ذریعے مٹا سکتے ہیں نہ طاقت کے استعمال سے، وہ ہر پروپیگنڈا میں اس سیاست میں زندہ و جاوید رہا اور گولیاں لگ کر بھی زندہ رہا کیونکہ اس کی حفاظت ، اس کی عزت ، اس کا معیار سب اللہ کے ہاتھ میں ہے ،
پس تمام محب وطن پاکستانیوں ، تحریک انصاف کے ہمدردوں کو میرا پیغام ہے کہ "عمران خان کا ویژن اتنا کمزور نہیں ، عمران خان کی پارٹی اتنی کمزور نہیں ، عمران خان قوم کا تعلق اتنا کمزور نہیں جسے یہ دو ٹکے کے صحافیوں کے پروپیگنڈے ، پارٹی چھوڑنے والے چند راہنماؤں یا عوام پہ جبر کرنے کی وجہ سے ختم ہو جائے ،اسلئے پریشان نہ ہونا ،البتہ عمران خان کو اپنی دعاوں میں یاد کرتے رہنا ،
اور ہاں اگر پھر بھی ہر طرف سے پروپیگنڈے ، رنگ برنگی پریس کانفرنس اور اس چند روزہ ظلم و ستم پر تھوڑی سی مایوسی ہونے لگے ،تو ایک بار قائد اعظم والے تاریخ کو تصور میں لانا اُس وقت بھی کچھ اسطرح کے پروپیگنڈے تھے ، کچھ اس طرح کی غنڈہ گردی تھی ، کچھ اس طرح کے سخت حالات تھے لیکن اُس مرد مومن نے پاکستان بنا کے دکھایا ،اور انشاءلله یہ مرد مومن پاکستان بچا کے دکھائے گا !!! بقلم خود باباکوڈا

 

No comments:

Post a Comment

Total Pageviews