ان مبارک دنوں میں آپ اپنی اولاد کے اچھے اور کامیاب مستقبل کیلئے بھرپور اور روزانہ ہر نماز کے بعد دعائیں کریں۔
اے الله!
میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتی / کرتا ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما
اے اللہ! ان کے ایمان، جان، مال و آبرو کی حفاظت فرما، ان کو کسی کا محتاج نہ بنائیں، معذوری سے محفوظ فرمائیں، تنگدستی اور فقر و فاقہ سے محفوظ فرما، لاعلاج تکلیف دہ بری بیماریوں سے محفوظ فرما۔
ستر اور شرم گاہ کی تکلیف پریشانیوں بیماریوں اور گناہوں سے محفوظ فرمائے۔
حاسدین کے حسد،شریر لوگوں کے شر، بری نظر، برے لوگوں سے، بری عادتوں سے حفاظت فرمائے۔
برے وقت بری تقدیر اور بری گھڑی سے محفوظ فرمائے۔
کبیرہ گناہوں سے محفوظ فرمائے۔ گناہوں کو معاف فرمائے اور مقبول نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
موت کے،قبر کے،حشر کے، میزان کے اور جہنم کے عذاب سے محفوظ فرمائے
اور مرنے سے پہلے پہلے اپنے ذمہ تمام حقوق اللہ اور حقوق العباد کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ہمارے لئے توشہ آخرت بنائے۔ آمین
اے الله ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔
اے الله! انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دے،
انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما
۔ اور اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ، گمراہی اورغلطیوں سے حفاظت فرما
اے الله ! انکو اپنا فرمانبردار بنا
اے الله ! انکی تربیت کرنے میں انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرما
اے الله انکو میرے لئے خیر بنا دے
اے الله ! میں اپنی اولاد کو تیری ضمانت و امانت میں دیتی / دیتا ہوں
، اے وہ عظیم ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،
میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے حفاظت کا سوال کرتی /کرتا ہوں
اے الله ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے
اے الله !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما
ان کی توانائیوں ، صلاحیتوں، اوقات، مال، رزق میں آپ کے دین کا حصہ ہو، دین کےدشمنوں کا کوئی حصہ نہ ہو۔
یااللّہ انکو سخی کر غنی کر دیے انکو نعمتوں سے مالا مال کر دیے
اے الله، میری اولاد کو دو نو جہاں میں کامیابی اور بلند مقام عطا فرما
اے الله! انکو نیک بخت اور أتقیاء و أغنیاء اور أسخیاء و بردبار و علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے ۔
آمین یارب العالمین.
No comments:
Post a Comment