January 12, 2025

Has anyone seen such Mecca?

No photo description available. May be an image of 1 person and road

 کیا ایسا مکہ کسی نے دیکھا ہے؟

وادی قنونا کی سیر
وادی قنون ، اسے وادی قنونہ بھی کہا جاتا ہے سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ہے، جو مکہ مکرمہ کے علاقے الاردیات گورنری میں واقع ہے۔ اسے سعودی عرب کی سب سے بڑی وادیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔، کئی لوگ یہ سمجھتے ہیں پورا مکہ ہمیشہ سے ہی اور آج بھی مکمل چٹیل اور غیر زرخیز زمین ہے۔ وادی قنونہ تقریباً 108 کلومیٹر لمبی ہے، اور وادی کی اوسط ڈھلوان تقریباً 10.7 میٹر فی کلومیٹر ہے۔ اس ندی کی کئی معاون ندیاں ہیں جو حجاز کے دوسرے پہاڑوں سے شروع ہو کر بنی المنتھر کی طرف جا کر ختم ہوتی ہیں۔ وادی قنونا کے جھرنے مغربی سعودی عرب میں بحیرہ احمر میں بہتے ہیں۔
وادی قنونہ اپنے وافر اور بہتے میٹھے پانی کے لیے مشہور ہے، جو باغات کی افزائش کے لئے یہاں بہت معاون ہے، جس کی وجہ سے یہاں پر کئی اقسام کی زرعی فصلوں کی کاشت بھی کی جاتی ہے، جن میں سب سے اہم گندم اور سیاہ تل (عرب ملکوں میں سیاہ تل اگتے ہیں) ہوتے ہیں۔ کھجور اور باجرے کی یہاں کاشت کے علاؤہ کافی تجارتی دکانیں بھی ہیں، یہاں قریبی قصبہ نمرہ ہے، جہاں مقامی طور پر اسکول پولیس اسٹیشن واقع ہیں، مقامی بنک اور تجارتی بازار ہیں۔ سلطنت عثمانیہ کے قبضے کے عہد میں یہاں پر ان کا مرکز بھی ہوتا تھا، اس کے علاوہ سبت الجارة نامی قصبہ بھی ہے، یہ قصبہ سب سے اہم قصبوں میں سے ایک ہے، جس کے پیچھے کئی چھوٹے گاؤں آتے ہیں۔ اس قصبے کا نام اس تاریخی بازار سے منسوب کرنے کے لیے رکھا گیا تھا جو ہفتے کے روز یہاں کبھی منعقد ہوا تھا۔
یہاں ایک اور معروف گاؤں المعقص بھی وادی قنونہ کے وسط سے شمالی طرف موجود ہے اور یہ العردیہ گورنری کے اہم ترین انتظامی مراکز میں سے ایک جگہ ہے، یہاں کے قدیم مورخین متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کرت ہیں کہ زمانہ قبل از اسلام میں اس جگہ پر حبشہ کا بازار تھا۔ اس کے علاوہ یہاں ایک اور مشہور بازار بھی ہے جو ہر ہفتے سے جمعرات تک لگتا ہے اور اسے العردیہ گورنریٹ کا سب سے مشہور بازار سمجھا جاتا ہے۔ اس قصبے میں متعدد ریستوراں بھی ہیں جو یہاں کے روایتی کھانے پیش کرنے میں بہت مشہور ہیں۔
اس کے علاوہ "قرية الفائجة" نامی گاؤں بھی الدریات کمشنری میں آتا ہے، اسے وادی قنونہ کا سب سے بڑا گاؤں بھی سمجھا جاتا ہے اور ساتھ ہی اس میں ایک مقبول بازار ہے جو ہر ہفتے کے بدھ کو لگتا ہے، اس سے تقریباً 7 کلومیٹر کے فاصلے پر حبشہ کا مشہور بازار بھی ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تھے۔ یہ جگہیں عموما لوگوں کو نہیں پتہ ہوتیں۔الفائجة گاؤں معروف پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے، اس کے شمال میں جبل عنان اور مغرب میں جبل الرویشید شامل ہیں، اور شمال مغرب سے یہ جگہ جبل الثبج سے گھری ہوئی ہے۔
آپ اس جگہ کو دیکھیں تو حیران رہ جائیں گے، یہ مکہ ہی ہے، اور انتہائی خوبصورت ہے، مسلسل بارش کی وجہ سے اس وادی کا موسم انتہائی خوشگوار رہتا ہے، یہاں ہر طرف سبزہ ہے جبکہ جگہ جگہ جھرنے بھی ہیں اور ساتھ میں کھجوروں کے باغات ہیں، یہاں بلند و بالا پہاڑ بھی ہیں، اور سعودی حکومت نے ان پہاڑوں میں بہترین راستے بھی بنائے ہوئے ہیں۔
نوٹ: مکہ مکرمہ کی کئی وادیاں بہت زرخیز ہیں، اور خصوصا "قرية الفائجة" وہ گاؤں ہے، جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گئے ہوئے ہیں۔
تحریر: منصور ندیم
نوٹ : برائے مہربانی کوئی یہ نہ بتائے کہ یہ مکہ نہیں ہے اصل میں صرف حرم کی باؤنڈری کا نام مکہ نہیں ہے۔۔۔ مکہ پورے ریجن کا نام ہے۔
مورخہ 7 جنوری سنہء 2023 کی تحریر
Copied
 May be an image of road

 

No comments:

Post a Comment

Total Pageviews