August 25, 2024

Basil Seeds (تخم ملنگا کی کاشت اور فائدہ )

تخم ملنگا :-
اسلام علیکم
جیسا کہ ہر فارمر چاہتا ہے کہ اسکا خرچ کم محنت کم اور فصل منافع بخش ہو تو دوستو آج ہم ایسی ہی اک فصل کی بات کرتے ہیں جسکا خرچ آٹے میں نمک کے برابر ہے اور دام سونے کے ۔ دوسرے لفظوں میں آپ اسے بلیک گولڈ بھی کہہ سکتے ہیں
دوستو تخم ملنگا کی فصل پروفٹ ایبل فصل ہے جسکا خرچ بہت کم اور آمدن زیادہ ہے
آج کل مہنگائی کا دور ہے اور عموماً چھوٹے کاشتکار کے پاس فصل کو مکمل تیار کرنے کےلئے سرمایہ کی کمی ہوتی ہے کھاد پہلے تو ملتی نہیں اگر مل بھی جائے تو بلیک میں ڈبل دام پہ لینا پڑتی ہے ہمارے اکثر علاقوں میں نہری پانی نہیں ہے اگر ہے بھی تو پورا رقبہ سیراب نہیں ہو پاتا اور ہمیں ٹیوب ویل وغیرہ پہ انحصار کرنا پڑتا ہے جہاں ہزار روپے فی گھنٹہ ریٹ ملتا ہے ان سب اخراجات کے علاؤہ رسٹ سمٹ جیسی بیماری کسان کی تیار فصل چھین لیتی ہے اگر بچ بھی جائے تو گورنمنٹ فصل کا وہ ریٹ نہیں دیتی جو کسان کا حق ہے
میری تحریر کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ گندم کاشت نہ کی جائے گندم کاشت کریں ضرور کریں کیونکہ گندم کے بغیر ہمارہ گزارا نہیں ہے لیکن میرا ہر اس چھوٹے فارمر کو یہ مشورہ ہے کہ اپنی ضرورت کی گندم کاشت کر کے آپ باقی زمین پر تخم ملنگا کاشت کریں تاکہ آپ کا خرچ بھی بچے اور پرافٹ بھی ہو تاکہ آپ کا معاشی بیک اپ آپ کو سپورٹ کرے آپ اپنی زندگی گزار سکیں آئیے اسکے خرچ کا جائزہ لیتے ہیں:-
خرچ ###
زمین کی تیاری=14000
سیڈ تخم ملنگا=12000
پانی۔              =3000
جڑی بوٹی سپرے=1800
لیبر کٹائی=8000
تھریشر=11500
ٹوٹل خرچ=50300
ایوریج تخم ملنگا* ایوریج ریٹ 8سے10من*30سے 50 ہزار فی من
تھریشر کٹ توڑی=8000
ٹوٹل آمدن=
یہ تمام تر ڈیٹیل ایک ایکڑ کی کاشت پر آج کے اخراجات کو مدنظر رکھ کر بتائی گئی ہے باقی مختلف علاقوں میں اس میں کچھ فرق ہو سکتا ہے
اب آتے ہیں اسکی کاشت کی طرف تاکہ جو دوست اسکی کاشت سے واقف نہیں انکو انکے سوالات کے جوابات مل سکیں
1-تخم ملنگا کی کاشت کے لیے تمام تر زمینیں جنکا نظام نقاسی بہتر ہے موزوں ہیں سوائے شورزدہ اور برفانی اور بارشی علاقے۔
2-زمین کی تیاری عام گندم،لوسن اور برسین وغیرہ کی فصل کی کاشت کی طرح ہوتی ہے خشک زمین تیار کر کے پانی لگائیں آبپاشی اچھی کریں کیونکہ کہ یہ پہلی اور آخری آبپاشی ہے اسکے بعد کوئی آبپاشی نہیں کرنی پڑتی البتہ ریتلی زمین کی اک آبپاشی ہو سکتی ہے فصل کی ضرورت کو دیکھ کر. جب زمین مکمل پانی جذب کر لے تو 6کلو سیڈ فی ایکڑ چھٹہ کر دیں زمین کی وٹیں مضبوط بنائیں تاکہ کھیت میں پانی داخل نہ ہو۔
ایسی زمین میں کاشت نہ کریں جس میں چوڑے پتے والی جڑی بوٹی زیادہ ہوتی ہو کیونکہ چوڑے پتے کی جڑی بوٹی کا سپرے نہیں کیا جاسکتا.
3.جب فصل 40 دن کی یا 2 انچ کی ہو جائے تو نیا سویرا کا ایکسل سپرے کریں۔
4۔ ایسی زمین جو بہت زیادہ کمزور ہو اس میں اگر دوسری آبپاشی کرنا مناسب ہو یا بارش ہو جائے تو20کلو یوریا فی ایکڑ چھٹہ کرسکتے ہیں یاد رہے میرا اور زرخیز زمین کو بلا وجہ کھاد اور آبپاشی کی ضرورت نہیں ہوتی یا اسکا آپ فصل کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا بعض اوقات نقصان ہو رہا ہوتا ہے.
4۔ جب فصل 110 دن کی ہو جائے یا خشک ہونے لگے تو کٹائی کرا لیں خشک کرکے تھریشر کرا لیں۔
کٹائی یکمشت نہیں ہوتی جو جو حصے تیار ہوتے جائیں کٹائی کراتے جائیں ۔
5۔سیڈ کی مقدار طریقہ کاشت کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے لیکن یہ طریقہ کاشت کم خرچ اور زیادہ پیداوار دینے والا ہے ہم نے تین طریقے اختیار کیے لیکن سب سے زیادہ بہتر یہ طریقہ رہا یہ تمام تر معلومات میری اپنی کاشت اور اپنے تجربات کی بنیاد پر دی گئی ہے باقی مختلف علاقوں میں مختلف دوستوں کا مختلف تجربہ ہو سکتا ہے
نوٹ:- تخم ملنگا کی کاشت اکتوبر سے شروع ہو جائے گی  
بیسک سیڈ منگوانےکسی بھی معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
03075592298  
 محمد آصف اعوان 


No comments:

Post a Comment

Total Pageviews