غیر سیاسی لوگوں کے بیان ملک کے مقبول لیڈر عمران خان کے بارے میں جس پر 200 کے لگ بھگ جعلی مقدمات بنا کر اڈیالہ جیل میں بند کر رکھا ہے۔
کہا گیا وہ ملک توڑنا چاہتا ہے۔۔۔۔ ہم جانتے ہیں کہ ملک چلانے کے لیے کون بہتر ہے پچھلا حکمران ملک توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ سب فرمانے والے صاحب شاید گجنی فلم سے متاثر ہیں ورنہ ابھی چند برسوں پہلے آواری ہوٹل میں نواز شریف نے ایک پریس کانفرنس کی تھی۔
سر
آپ کی ایک سیاسی جماعت کی مخالفت نے آپ کے کردار کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ جو لوگ پاک آرمی کو خوشی سے سیلیوٹ کرتے تھے اُن کے دلوں میں نفرت پیدا ہو گئی ہے۔
آپ جیسے چند جرنیلوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ آپ کیا سمجھتے ہیں۔ پاک فوج میں ہمارے جو بھائی بیٹے نوکری کر تے ہیں وہ خوش ہیں۔ نہیں صاحب وہ آپ کے اقدامات سے بہت مایوس ہیں۔
اگر اُن کا بس چلے تو وہ آپ کی غیر قانونی چالوں کا جواب دیں۔ مگر وہ ملک اور آئین کے لیئے اطاعت کر رہے ہیں۔ کیونکہ وہ حکم عدولی کریں گے تو ملک کا دفاع خطرے میں پڑ جائے گا۔
آپ اندھے بیل کی طرح طاقت کے نشے میں دھت عمران خان اور اُس کی پارٹی کے خلاف غیر قانونی کام کر رہے ہیں۔ اُن کا جائز اور قانونی حق چھین کر غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ پلیز سر ابھی بھی وقت ہے سنبھل جائیں۔
یہ نہ ہو کہ عوام آپ کے مد مقابل کھڑے ہو جائیں پھر کیا کریں گے۔ جن کی حفاظت کے لئے آپ کو بھرتی کیا گیا ہے۔ اُن کے خلاف آپ کہاں تک جائیں گے۔ یہ انجام پاکستان کے لیئے تباہ کن ہو گا۔
سیاست سے کنارہ کش ہو جائیں صرف اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں۔ آپ کو سر آنکھوں پر بٹھائیں گے۔
شکریہ سر
No comments:
Post a Comment