August 31, 2021

PULOVER BIRD FLY 4000 KILO METER IN 88 HOURS HOW ?

 

   خد ا کی قدرت کی عجب نشانی

گولڈن پلوور ایک پرندہ ہے جو اپنی ہجرت کی وجہ سے مشہور ہے یہ ہر سال امریکی ریاست الاسکا سے ہوائی کے جزیرے تک 4000 کلو میٹر کی پرواز کر کے ہجرت کرتا ہے ۔ اس کی پرواز 88 گھنٹوں پر محیط ہوتی ہے۔ جس میں کوئی ریسٹ نہیں راستے میں کوئی جزیرہ نہیں یہ پرندہ تیر بھی نہیں سکتا درمیان میں آرام کرنا  ممکن نہیں ہے جب کہ سائنسدانوں نے اس پرندے پر تحقیق کی  تو ان کو پتہ چلا کہ اس پرندے کو یہ سفر مکمل کرنے کے لئے 88 گرام چکنائی کی ضرورت ہے جبکہ حقیقت میں اس پرندے کے پاس پرواز کے ایندھن کے طور پر تقریباً 70 گرام چکنائی دستیاب ہوتی ہے ۔ اب ہونا تو یہ چاہیئے کہ یہ پرندہ 800 کلومیٹر پہلے سمندر میں مر کر  ختم ہو جاتا لیکن یہ منزل پر کیسے پہنچتا ہے۔ اس کا جواب  ششدر کر دینے والا ہے۔ اصل میں یہ پرندہ گروہوں کی شکل میں وی کی شیپ بنا کر پرواز کرتے ہیں اور اپنی پوزیشن تبدیل  کرتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انھیں ہوا کی رگڑ کا کم سامنا ہوتا ہے۔ بہ نسبت  اکیلے پرواز کرنے کے اور ان کی 23 ٪ انرجی بچ جاتی ہے 6  یا  7 گرام  چکنائی ان کے پاس ریزرو فیول کی  صورت میں بھی موجود ہوتی ہے جو ہوائوں کا رُخ مخالف ہونے کی صورت میں ان کے  کام آ جاتی ہے اب ہم پوچھتے ہیں کہ کون خدا کے انکار کی جرات کر سکتا ہے ایک پرندہ یہ کیسے جان سکتا ہے کہ اس کو سفر کے لئے کتنی چکنائی درکار ہے راستہ اسے کو ن بتاتا ہے ۔ اتنے لمبے سفر کی اسے ہمت کیسے ہو جاتی ہے اور چکنائی کے استعمال کا اسے کیسے اندازہ ہے اور اس کو یہ کس نے بتایا کے وی  شیپ میں سفر کرنے سے وہ کیسے اپنی انرجی بچا سکتا ہے۔ فتبارک اللہ احسن الخالقین۔

No comments:

Post a Comment

Total Pageviews