صرف 16 منٹ کی ورزش جو بُوڑھوں کو جوان اور جوانوں کو پرواز سیکھا دے گی
بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ وہ روزانہ ایک گھنٹہ واک کرتے ہیں مگر اُن کا وزن ٹس سے مس نہیں ہوتا اور واک کرنے سے اُنہیں چربی پھگلانے میں کوئی فائدہ نہیں ہوتا، یہ بات بلکل ٹھیک ہے کیونکہ عام طور پر صرف واک کرنے سے وزن کم نہیں ہوتا چاہے ایک گھنٹے کی بجائے 2 گھنٹے واک شروع کردیں مثال کے طور پر اگر آپ لکڑی میں کیل ٹھونکنا چاہتے ہیں اور آپ کے پاس ہتھوڑی نہیں ہے تو اُنگلی سے کیل پر چاہے جتنی مرضی ضربیں لگاتے رہیں کیل پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
اس آرٹیکل میں ہم پیٹ کو کم کرنے کے لیے پانچ ایسی ورزشیں جانیں گے جنہیں روزانہ صرف 16 منٹ کرنے سے دو سے تین ہفتے میں جہاں آپ کے پیٹ کی چربی پھگلنے لگے گی وہاں آپ کو یہ بھی محسوس ہونا شروع ہو جائے گا کہ آپ زمین پر چل نہیں رہے بلکے اُڑ رہے ہیں۔
ان ورزشوں کو نیچے دی گئی ترتیب سے کریں اور اپنی زندگی کو جادوئی انداز سے بدل دیں۔
ورزش نمبر 1 Squarts (20 Second)
اوپر دی گئی ویڈیو میں اس ورزش کو کرنے کا طریقہ سیکھ لیں یہ ورزش صرف ایک ورزش نہیں ہے بلکے یہ آپ کے جسم میں اتنی جان ڈال دے گی کے چند ہی دنوں میں آپ کو لگے گا کے آپ چھلانگ لگا کر اُڑ سکتے ہیں، اس ورزش کو کرنے سے آپ کے درجہ ذیل مسلز مضبوط اور طاقتور ہوں گے اور ان میں موجود فاضل چربی پگھل جائے گی۔
Quadriceps, Calves, Hamstrings, Abdominal Muscles, Lower Back and Butts.
20 سکینڈ سکواٹس کرنے کے فوراً بعد بغیر کسی وقفے کے ورزش نمبر 2 شروع کریں
ورزش نمبر 2 Dynamic Pushups (20 Seconds)
اوپر دی گئی ویڈیو میں اس ورزش کو کرنے کا طریقہ سیکھ لیں کیونکہ یہ ورزش آپ کی زندگی کو بدل کر رکھ دے گی اور یہ ورزش صرف چند دن میں آپ کو ایک ایسا کمانڈو بنا دے گی جس کے لیے کُچھ بھی ناممکن نہیں رہتا۔
یہ ورزش آپ کے جسم کی فنکشنل Strength کو بڑھائے گی اور جسم کے تمام مسلز کو مضبوط کرے گی خاص طور پر آپ کے ٹرائی سپ، بائی سپ، کور مسلز اور نیچے والی باڈی کے مسلز کو انتہائی طاقطور کردے گی، صرف 20 سیکنڈ اس ورزش کو کرنے کے بعد بغیر کسی وقفے کے ورزش نمبر 3 پر چلے جائیں۔
ورزش نمبر 3 Cobra (20 Seconds)
باقی ورک آوٹ سے نسبتاً آسان نظر آنے والی یہ کوبرا ورزش آپ کے پیٹ کی چربی کو ایسے پگھلائے گی جیسے آگ موم کو پگھلاتی ہے یہ آپ کے پیٹ کو فلیٹ کردے گی اور اُس پر سکس پیک کے نشان ایسے اُبھریں گے کہ آپ خُود بھی دیکھ کر خوشی سے نڈھال ہو جائیں گے، صرف 20 سیکنڈ اس ورک آؤٹ کو کرنے کے بعد فوراً چوتھی ورزش پر چلے جائیں اور درمیان میں کوئی وقفہ نہ دیں۔
ورزش نمبر 4 Jumping Jacks (20 Seconds)
یہ انتہائی آسان ورزش نہ صرف سکول کے دنوں کی یاد تازہ کرے گی بلکے آپ کے سارے جسم کو ظاقتور اور فعال بنائے گی ورزش کرنے کا طریقہ اگر آپ نہیں جانتے تو Jumping Jacks کسی بھی بچے سے کرنا سیکھ لیں یا پھر یوٹیوب سے رہنمائی حاصل کریں اور صرف 20 سیکنڈ اس ورزش کو کرنے کے بعد آخری ورزش یعنی ورزش نمبر پانچ کی طرف بغیر کسی وقفے کے چلے جائیں۔
ورزش نمبر 5 Mountain Climbers (20 Seconds)
اس ورزش کو کرنے کا طریقہMountain Clibers پر کلک کر کے سیکھ لیں اور اسے اپنے ورک آؤٹ کی پانچویں ورزش میں شامل کر لیں کیوں یہ یہ ورزش بُوڑھوں کو جوان اور جوانوں کو پرواز سیکھا دیتی ہے اس ورزش کے اختتام پر آپ کے 100 سیکنڈ کی ورزش کا پہلا سیٹ مکمل ہوجائے گا ورزش کے اختتام پر ڈیڑھ منٹ کی یعنی 90 سیکنڈ کی بریک لیں اور بریک کے بعد دوبارہ 100 سیکنڈ کی یہ پانچ ورزشیں اسی ترتیب سے شروع کریں آپ نے ان ورزشوں کے 10 سیٹ ورک آؤٹ کرنے ہیں جو کہ تقریباً 16 منٹ اور 40 سیکنڈ بنتے ہیں اور ہر 4 دن کے بعد ایک دن مکمل ریسٹ کریں اور پھر اگلے چار دن کے لیے اسی ورک آؤٹ کو اپنے روٹین کا حصہ بنائیں اور یاد رکھیں کہ یہ ورزش آپ کر سکتے ہیں ۔
نوٹ : بزرگوں کا قول ہے کہ پہلے دن کی سواری مشکل ہوتی ہے اور پھر ہر گُزرتے دن کیساتھ یہ سواری آپ پر آسان تر ہوتی چلی جاتی ہے، ہمیں پتہ ہے کہ یہ ورک آؤٹ آپ کو شروع میں مشکل لگے گا مگر ہر گُزرتے دن کیساتھ آپ اس مشقت کے عادی ہوتے چلے جائیں گے اور یہ آپ پر آسان ہوتا چلا جائے گا۔