January 30, 2015
January 23, 2015
منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے کے45لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے کا انکشاف
منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے کے45لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے کا انکشاف
اسلام آباد (نیوز ٹو ڈے) ”باکمال لوگ لاجواب سروس“منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے کے45لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لئے جانے کا انکشاف، منشاءگروپ کی مدد کےلئے حسب منشاءایم ڈی لگائے گئے، شگفتہ جمانی کے ریمارکس۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق میں پی آئی اے کی حالت زارپر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شگفتہ جمانی نے پی آئی اے حکام اور وزیر پارلیمانی امور سے بار بار سوال کیا کہ بتایا جائے منشاءگروپ کی مدد کےلئے لائے جانے والے ایم ڈی پی آئی اے کو کتنی تنخواہ دی جا رہی ہے، جس پر نہ تو وزیر پارلیمانی امور اور نہ ہی پی آئی اے حکام نے کوئی جواب دیا، اچانک پیپلز پارٹی کے رکن عمران ظفر لغاری نے کمیٹی میں انکشاف کیا کہ ایم ڈی موصوف کو 45 لاکھ روپے ماہانہ پر رکھا گیا ہے، جس کی تصدیق یا تردید حکومت کی جانب سے نہیں کی گئی۔ کمیٹی اراکین نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا بیڑا غرق ہو چکا ہے اور ایم ڈی کو ڈیڑھ لاکھ روپے یومیہ تنخواہ دی جا رہی ہے پتہ نہیں اللوں تللوں پر کتنے اخراجات ہوتے ہوں گے۔(اح+اچhttp://newstoday.pk/featured-news/2015/01/22/3939
January 06, 2015
January 04, 2015
January 03, 2015
Subscribe to:
Posts (Atom)